یورپی کونسل کے چیئرمن کے اختیارات کی منتقلی کی تقریب کا انعقاد
2019-11-30 16:09:51
یورپی کونسل کے زیر اہتمام 29 تاریخ کو ایک تقریب منعقدہوئی جس میں یورپی کونسل کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹسک نے اپنا عہدہ نو منتخب صدر ، چارلی مشیل کے حوالے کردیا۔
اس سال جولائی میں ، بیلجیئم کے وزیر اعظم چارلی مشیل کو یورپی کونسل کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا۔ وہ یکم دسمبر کو اڑھائی سال کی مدت کے لئے باضابطہ طور پر یورپی کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ڈونلڈ ٹسک نے یکم دسمبر 2014 کو یورپی کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالاتھا ، اور انہیں مارچ 2017 میں اس عہدے کے لئے دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔
یورپی کونسل کے صدر کا بنیادی کردار یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کی تیاری کرنا اور ان اجلاسوں کی صدارت کرنا ہے۔ علاوہ ازیں یورپی کونسل کا صدر خارجہ اور سلامتی سے متعلق امور کے حوالے سے متعدد بین الاقوامی فورمز میں یورپی یونین کی نمائندگی کرتا ہے۔