چین ، جاپان اور جنوبی کوریا کے آزاد تجارتی زون کے حوالے سے سولہویں مذاکراتی دور کا سیول میں انعقاد
چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے آزاد تجارتی زون کے حوالے سے سولہویں مذاکراتی دور کی سربراہ کانفرنس اٹھائیس تا انتیس نومبر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقد ہوئی۔ چین کے نائب وزیر تجارت اور نائب عالمی تجارتی نمائندے وانگ شوؤ ون اور جاپان کی وزارت خارجہ کے عالمی تجارت اور معیشت کے حوالے سے غیر معمولی اور مکمل سفیر تاکی ہیرو کاگوا اور جنوبی کوریا کے وزیر صنعت و تجارتی وسائل کے معاون یی او ہان کو نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کرتے ہوئے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ تینوں فریقوں نے مالی تجارت،خدمات کی تجارت ، سرمایہ کاری اور قواعد سمیت دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مثبت پیش رفت حاصل کی ۔
تینوں فریقوں کا یکساں خیال ہے کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے آزاد تجارتی زون کی تعمیر تینوں ممالک کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔خاص طور پر اس وقت تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہورہا ہے اور عالمی اقتصادی صورتحال مزید پیچیدہ اور سنگین ہورہی ہے۔ اس تناظر میں تینوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق مذاکرات کے عمل کو تیز کیا جانا چاہیئے اوراپنی اقدار کے حامل جامع، اعلی معیاری اور باہمی مفادات پر مبنی آزاد تجارتی معاہدے کی تشکیل کے لیے مثبت کوششیں کی جانی چاہیئں۔ تینوں ممالک کے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیا جانا چاہیئے اور عالمی معیشت کی ترقی کے لیے نئی قوت محرکہ فراہم کی جانی چاہیئے۔
چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے آزاد تجارتی زون کے حوالے سے مذاکرات دو ہزار بارہ کے نومبر میں شروع ہوئے اور معاشی حجم کے لحاظ سے یہ سب سے بڑے آزاد تجارتی زونز میں سے ایک ہے جن میں چین حصہ لے رہا ہے۔