شمالی افغانستان: فضائی حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک

2019-11-30 17:03:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ہفتے کے روز شمالی افغانستان کے صوبے قندوزمیں طالبان جنگجووں کے ایک ٹھکانے پر لڑاکا طیاروں کے حملے میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

بیان کے مطابق ، یہ فضائی حملے تلوکا کے علاقے میں کیے گئے اور ان کارروائیوں کے دوران آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کرنے کے علاوہ باغیوں کے دو ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران پانچ عسکریت پسندوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ یہ علاقہ جنگجووں سے پاک نہیں ہوجاتا۔

طالبان عسکریت پسندوں نے تاحال اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


شیئر

Related stories