امریکہ کو پابندیوں سے متعلق امور کو حل کرنے کے لئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ایرانی پارلیمان کے اسپیکر

2019-12-02 11:03:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کے پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی نے یکم تاریخ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک بیان میں کہا کہ ایران نے ہمیشہ ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق امور کو حل کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے "سیاسی موقف" پر اصرار کیا ہے۔

اسی روز تہران میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کا دروازہ بند نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایران پر جامع پابندیوں کے لئے انتہائی دباؤ کی پالیسی کو ترک کرے۔ کیونکہ "یہ مسئلے کو حل کرنے کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔"


شیئر

Related stories