اسرائیل کی یہودیوں کی نئی بستی کے قیام کے منصوبے کی منظوری

2019-12-02 11:27:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے یکم دسمبر کو جاری اپنے ایک بیان میں اس بات کی توسیق کی ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع فلسطین کے شہر ہیبرون میں یہودیوں کی ایک نئی بستی قائم کی جائے گی ۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل ایریکات نے اسی دن اسرائیل کی جانب سے یہودیوں کی نئی بستی کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ ایرکات کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ عمل امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی آباد کاری کو غیر قانونی قرار نہ دینے کا ٹھوس نتیجہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان بستیوں پر پابندیاں عائد کرے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اٹھارہ نومبر کو کہا تھا کہ امریکی حکومت اب یہ نہیں سمجھتی کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قائم اسرائیلی یہودی بستیاں "بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتیں" ۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ستائیس نومبر کو کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی یہودی بستیوں کا قیام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


شیئر

Related stories