لیبیا کے دارالحکومت پر ہونے والے ہوائی حملے میں تین افراد ہلاک
2019-12-02 11:29:02
لیبیا کے محکمہ صحت کی یکم دسمبر کی اطلاع کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے کو اسی دن ہوائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں تین عام شہری ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ۔
لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت نے فضائی حملے میں لیبیا کی قومی فوج پر حصہ لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم لیبیا کی قومی فوج نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سال اپریل کے اوائل میں لیبیا کی قومی فوج نے طرابلس میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا اور شہر کے کنٹرول کیلئے لیبیا کی قومی اتحاد کی فوج کے ساتھ لڑائی کا آغاز کیا۔جس کے نتیجے میں تاحال ہزار وں افراد ہلاک اور ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے ہیں۔