دو ہزار انیس کے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس کا میڈرڈ میں افتتاح

2019-12-03 11:02:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنوینشن پر دستخط کرنے والوں کا پچیسواں اجلاس دو دسمبر کو ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں شروع ہوا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے افتتاحی تقریب میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے پر زور دیا ۔
اجلاس میں شریک چینی وفد کے نائب سیکرٹری جنرل اور چین کی وزارت ماحولیات کے محکمہ موسمیات کے نائب سربراہ لو شین مینگ نے انٹرویو دیتے وقت کہا کہ چینی وفد موجودہ اجلاس کے دوران پیرس معاہدے پر عمل درآمد کے فروغ پر زور دے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ فنڈ کے موضوعات پر مثبت پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اس اجلاس میں دو ہزار بیس سے قبل کاربن کے اخراج میں کمی اور رقوم کی فراہمی سے متعلق ترقی یافتہ یا اہم صنعتی ممالک کے وعدوں کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور ان وعدوں کو پورا کرنے کیلئے واضح اقدامات اختیار کیے جائیں گے ۔
لو شین مینگ نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مختلف فریقوں کو مل کر کوشش کرنی چاہیئے۔


شیئر

Related stories