ایران علاقائی صورتحال کی کشیدگی میں کمی کے حوالےسے تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتاہے : ایران کے وزیر خارجہ
2019-12-03 11:28:03
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے دو تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ ایران مشرقی وسطی کی صورتحال کی کشیدگی میں کمی سے متعلق تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جواد ظریف نے اسی روز تہران میں عمان کے وزیر برائے امور خارجہ علوی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ایران ہمیشہ مشرق وسطی کے تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات اور صلاح مشورے کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کے موقف پر قائم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقف کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے دوران پائیدار علاقائی امن اور ابنائے ہرمز امن تجاویز پیش کیں ۔ جواد ظریف نے کہا کہ یمن سمیت علاقائی مسائل میں تناؤ کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔