سینئر امریکی حکام کی جانب سے افغان جنگ کے حوالے سے امریکی عوام کو گمراہ کیے جانے کا انکشاف

2019-12-10 11:15:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

معروف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے پیر کے روز ایک رپورٹ میں چند خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینئر امریکی حکام کی جانب سے امریکی عوام کو افغان جنگ سے متعلق مسلسل گمراہ کیا جاتا رہا ہے۔اخبار کے مطابق مذکورہ دستاویزات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے دو سابق پیشرو کی انتظامیہ میں شامل اہلکاروں سمیت سینئر امریکی حکام کے چار سو سے زائد انٹرویوز شامل ہیں۔ دستاویزات واضح کرتے ہیں کہ کیسے سینئر امریکی عہدہ داروں نے افغانستان میں اٹھارہ سالہ خانہ جنگی کے دوران حقائق عوام سے چھپائے اور گمراہ کن بیانات دیے ۔واشنگٹن پوسٹ کی جانب سےایک سینئر امریکی عہدہ دار کے بیان کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ " ہم افغانستان میں بنیادی صورتحال سمجھںے سے عاری تھے۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ ہم کیا کر رہے تھے" ۔امریکی اخبار کی جانب سے مذکورہ دستاویزات ایسے وقت میں سامنے لائی گئی ہیں جب دو روز قبل ہی قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات بحال ہوئے ہیں۔


شیئر

Related stories