طالبان نے افغان الیکشن کمیشن کے آٹھ مغوی اہلکاروں کو رہا کردیا

2019-12-10 18:35:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس دسمبر کو افغان صوبے پاروان کے گورنر کی نمائندہ واحدہ شاہکار نے بتایا کہ طالبان نے دو ماہ قبل اغوا کیے گئے افغان الیکشن کمیشن کے آٹھ اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان آٹھ اہلکاروں کو اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دن ، مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ شنواری سے اغوا کیا تھا تاہم دو ماہ بعد اکابرین کے ذریعے ان کی

رہائی عمل میں آئی ہے۔

اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے الیکشن دو ہزار ایک می٘ں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد چوتھے صدارتی الیکشن ہیں ۔ سخت سکیورٹی میں ہونے والے ان انتخابات میں سولہ صدارتی امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ انتخابی نتائج کا اعلان ہونا ابھی تک باقی ہے۔


شیئر

Related stories