عالمی تجارتی تنظیم کی اپیلٹ باڈی نئی اپیلوں کی سماعت سے محروم
2019-12-11 11:32:30
عالمی تجارتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل رابرٹو ایزی ویدو نے دس تاریخ کو کہا کہ " ایپلیٹ باڈی" گیارہ تاریخ سے باضابطہ طور پر نئی اپیلوں کی سماعت نہیں کرسکےگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے عالمی تجارتی تنظیم میں تنازعات کے حل کے نظام کو نقصان پہنچے گا تاہم اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اصول کی بنیاد پر موجود تنازعات کے حل کا نظام ختم ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیارہ تاریخ سے عالمی تجارتی تنظیم کی " ایپلیٹ باڈی" تنازعات کے حل کے لیے فیصلوں کا ازسرنو جائزہ نہیں لے سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کے رکن ممالک کے مابین مشاورت کا آغاز ہو چکا ہے تاکہ فیصلوں کے ازسرنو جائزے سے متعلق مسئلے کو حل کیا جائے۔