چین نے عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کی ترقی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دیں، ماہرینِ لاطینی امریکہ

2019-12-11 19:02:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسی سے زائد ممالک ،علاقوں اور عالمی تنظیموں کی تین سو سے زائد شخصیات نے اس فورم میں شرکت کی۔فورم میں شریک لاطینی امریکہ کے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چین نے عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کی ترقی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دی ہیں۔

جینیوا میں اقوام متحدہ کے لیے کیوبا کی مستقل قونصلر لیزاندرا آستیاسران آریاس نے اقوام متحدہ کے ادارے میں انسانی حقوق سے متعلق اصلاحات کے فروغ میں چین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے اقوام متحدہ میں ترقی پذیر ممالک کے لیے مثبت آواز بلند کی ۔غربت کے خاتمے ،جنوب جنوب تعاون اور ہم آہنگ و مربوط ترقی سمیت مختلف شعبوں میں چین نے موثر خدمات سرانجام دی ہیں ۔


شیئر

Related stories