بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی
2019-12-13 10:48:40
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے بدعنوانی کے ایک کیس میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں سابق وزیر اعظم کی جانب سے رواں برس جوالائی میں دائر کی جانے والی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
یاد رہے کہ خالدہ ضیاء بد عنوانی کے ایک کیس میں گزشتہ برس فروری سے جیل میں ہیں جبکہ طبی بنیادوں پر انہیں گزشتہ برس اپریل میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اُن کی جماعت " بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی" کے رہنماء بیرون ملک علاج کی غرض سے خالدہ ضیاء کی رہائی چاہتے ہیں۔