ترکی کا امریکی سینٹ سے منظور کردہ ترکی سے متعلق بل پر احتجاج
2019-12-14 15:58:46
ترکی کے نائب وزیر خارجہ نے 13 دسمبر کو ترکی میں متعین امریکی سفیر کو طلب کیا اور 12 دسمبر کو امریکی سینٹ سے منظور کردہ ترکی سے متعلق بل کی مذمت کی اور امریکہ سے احتجاج کیا۔
اس بل کے مطابق ترک سلطنت عثمانیہ نے پہلی عالمی جنگ کے دوران تقریباً پندرہ لاکھ آرمینیائی باشندوں کو قتل کر دیا تھا اور اسے "نسل کشی" کے نام سے تعبیر کیا گیا۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اس بل کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔یہ بل تاریخ کو سیاسی رنگ دینے کا شرمناک عمل ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے اس اقدام کو "سیاسی شعبدہ بازی" قرار دیا۔