عالمی امن و سلامتی کا موضوع نوجوانوں کے تیسرے عالمی فورم کی توجہ کا مرکز
نوجوانوں کے تیسرےعالمی فورم میں امن اور سلامتی کے موضوع پر سب فورم پندرہ دسمبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہوا ۔ مصر کے صدر عبد الفتح السیسی اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سمیت دیگرسربراہان نےاس فورم پر عالمی برادری سے اپیل کی کہ تعاون کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کا مشترکہ تحفظ کیا جائے ۔ عبد الفتح السیسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو انسداد دہشت گردی کے بارے میں تعاون کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیئے، ورنہ ساری دنیا اس سے متاثر ہو گی ۔ احمد ابوالغیط نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہیں ایک ملک کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں ۔ عالمی برادری کو جھوٹی خبروں اور افواہوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کرنے چاہئیں ، اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیئے ۔ نوجوانوں کے اس تیسرےعالمی فورم میں ،مختلف ممالک اور خطوں کے سات ہزار سے زائد نوجوان شامل ہوئے اور انہوں نے خوراک کے تحفظ، ماحول ،موسم اور مصنوعی ذہانت سمیت ٘مختلف مضوعات پر بات چیت کی ۔