بنگلہ دیش میں آتش زدگی، کم ازکم دس افراد جاں بحق

2019-12-16 11:16:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پندرہ دسمبر کی سہ پہر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی مضافات میں قائم ایک کارخانے میں لگنے والی آگ سے کم از کم دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ مقامی پولیس نے صحافیوں کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پنکھا سازی کا کارخانہ ہے جہاں اتوار کی سہ پہر آگ بھڑک اٹھی، آگ بجھانے والے عملے نے دو گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ، جائے وقوعہ سےدس لاشیں ملی ہیں ۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کوئی علم نہیں ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ ادارہ تفتیش کر رہا ہے۔ رواں سال بنگلہ دیش میں آتش زدگی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں ، ابھی حال ہی میں گیارہ دسمبر کو ڈھاکہ کی مضافات میں گیس کے اخراج کے باعث لگنے والی آگ سے کم از کم سترہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سترہ افراد تا حال زیر علاج ہیں ۔ خشک موسم کے علاوہ ان علاقوں میں بجلی کے پرانے سرکٹ اور تنصیبات نیز آگ بجھانے کی سہولیات کی کمی ان واقعات کے اہم اسباب ہیں



شیئر

Related stories