اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میڈرڈ میں اختتام پذیر
دو ہزار انیس کے لیے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس پندرہ دسمبر کو ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔مذاکرات کے مختلف شرکا کے مابین شدیداختلافات کے باعث کانفرنس میں پیرس معاہدے کے شق چھ عمل درآمد سے متعلق اتفاق رائے حاصل نہیں ہو سکا۔
چینی وفد کے سربراہ اور نائب وزیر ماحولیات چاؤ اینگ مین نے کہا کہ اس کانفرنس کے دوران چینی وفد نے تعمیری نوعیت کا مثبت کردار ادا کیا۔حالانکہ کانفرنس میں پیرس معاہدے کے شق نمبر چھ پر اتفاق نہیں ہو سکا لیکن پھر بھی چین متعلقہ فرقین کے مابین اتفاق کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔چین موسمیاتی تبدیلی کی قومی حکمت عملی پر ثابت قدم رہے گا اور اپنے وعدوں کی تکمیل کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین مختلف فریقین کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے ،عالمی ماحولیاتی تمدن کی تعمیر اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کے لیے مشترکہ کوشش کرنے پر تیار ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کانفرنس۲۰۲۰ برطانوی شہر گلاسکو میں منعقد ہوگی