جنیوا میں مہاجرین کا پہلا عالمی فورم
اقوام متحدہ کے مہاجرین کمیشن یو این ایچ سی آر اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت کے اشتراک سے سولہ دسمبر کو جنیوا میں مہاجرین کےپہلےعالمی فورم کا افتتاح ہوا۔اس فورم کا مقصد دنیا بھر میں مہاجرین اوران کو پناہ دینے والے ممالک اور کمیونیٹیز کی طویل مدتی حمایت کے لئے "جرات مندانہ اور جدید " طریقے سےمنصوبہ بندی کرنا ہے۔
مہاجرین کو پناہ دینے والے پانچ اہم ممالک کوسٹا ریکا ، ایتھوپیا ، جرمنی ، پاکستان اور ترکی کے زیرِ اہتمام اس تین روزہ فورم کے دوران شرکاء ذمہ داری کی تقسیم، تعلیم، روزگاراور ذرائع معاش ، توانائی اور بنیادی تنصیبات، حل اور تحفظ کی صلاحیت کے چھ اہم موضوعات پر تبادلہِ خیال کریں گے ، تجربات بانٹیں گے اور تجاویز پیش کریں گے ۔فورم کے ایجنڈے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور متعدد ممالک کی اعلی شخصیات موجودہ فورم میں شریک ہوں گے۔ ان کے علاوہ ایک سو سے زائد کاروباری اداروں اور فاونڈیشنز کے نمائندے فورم کے دوران پناہ گزینوں کے لیے روز گار، مالی امداد اور دیگر معاملات میں امداد کرنے کو طے کریں گے۔