انتونیو گوتریز کی مہاجرین کے مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی اتحاد کی اپیل
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے سترہ دسمبر کومہاجرین کے پہلے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر عالمی برادری کو پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے۔آب و ہوا میں تبدیلی ، آبادی میں اضافہ ، شہروں کی تیز تر تعمیر ، خوراک کا بحران اور پانی کی قلت جیسے عمیق سطح کےاسباب کے ساتھ ساتھ پُرتشدد تنازعات رکنے کی امید بھی نظرنہیں آرہی ہے۔پوری دنیا میں نقل مکانی اور مہاجرین کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔عالمی برادری کو مہاجرین کی سلامتی کے تحفظ،ان کے حقوق کےاحترام اور مہاجرت کے بنیادی اسباب کوحل کرنے سمیت دیگر پہلوؤں سے ٹھوس اور موثر کارروائی اختیار کرنی چاہیئے۔
یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر فیلپو گرانڈی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک نے بیشتر مہاجرین کو پناہ دینے کی ذمہ داری سنبھا لی ہے جب کہ ترقی یافتہ ممالک نے اس سے صرف نظر کیا۔ مزید یہ کہ کچھ لوگ مہاجرین جیسے مجبور لوگوں کو اپنےسیاسی مفادات کے حصول کی خاطر بدنام کر رہے ہیں جو کہ نہ صرف بے حد غیراخلاقی حرکت ہے بلکہ اس سے مہاجرین کے مسائل کے حل میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی ۔
یو این ایچ سی آر ڈیٹا کے مطابق دو ہزار اٹھارہ کے اواخر تک دنیا میں مہاجرین کی کل تعداد دو کروڑ انسٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے