نیروبی تا مالابا ریلوے کے پہلے فیز پر مال بردار سروس فعال
سترہ دسمبر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی وانگ یونگ اور کینیا کے صدر کینی یاتا نے نیروبی تا مالابا ریلوے کے پہلے فیز پر مال بردار سروس کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی ۔ وانگ یونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ کینیا نیز افریقی ریل وے کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ یہ چین افریقہ ، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کا ایک اہم ثمر ہے جس سے موجودہ عہد میں چین اور افریقہ کے بیچ تعاون کے ذریعے مشترکہ مفادات کی جستجو اور مشترکہ ترقی میں تعاون کے نظریے کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے ۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ حقیقی اور پرخلوص رویے اور مفادات کےحقیقی نظریے کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کے تحت چین ،کینیا نیز افریقہ کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔