افغانستان فورسز کی کارروائی ، پچیس شرپسند ہلاک

2019-12-18 15:45:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اٹھارہ دسمبر کو افغان فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبےقندھار میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پچیس عسکریت پسند مارے گئے ہیں جب کہ صوبے کے مزاحمتی ڈسٹرکٹ شاہ ولی کوٹ میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح لڑاکا طیاروں کی مدد سے شورش زدہ ڈسٹرکٹ شاہ ولی کوٹ کے کچھ علاقوں میں کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں متعدد عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے جانی نقصانات کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یہ علاقہ مسلح عسکریت پسندوں سے پاک نہیں ہوجاتا ۔

طالبان کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے


شیئر

Related stories