امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی
2019-12-19 11:03:10
بدھ کے روز امریکی ایوانِ نمائندگان نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کے لیے رکاوٹ کھڑی کرنے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کےحق میں ووٹ دیئے۔ اس ووٹنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کا سامنا کرنے والے تیسرے امریکی صدر بن گئے۔
ووٹنگ کے آغاز اور ایوان میں بحث سے پہلے امریکی صدر نےعلی الصبح ہی ٹوئیٹس اور ری ٹوئیٹس کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کی جانب سے مواخذے کی کوششوں کو ملک اور ری پبلکن پارٹی پر حملہ قرار دیا ۔