یورپی یونین اور برطانیہ کے بیچ تجارتی معاہدہ طے نہ پایاتو اس سے برطانیہ زیادہ متاثر ہو گا،یورپی یونین

2019-12-19 15:40:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اٹھارہ دسمبر کو یورپی یونین کے رہنما نے برطانیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بریگزٹ کی عبوری مدت میں توسیع کے معاملے پر ممکنہ انکار سے متنبہ کیا ہے۔

یورپی کمیشن کی چیرمین اورسولا وون در لیان نے اسٹراسبرگ میں پارلیمنٹ کے کل رکنی اجلاس میں کہا کہ اگر یورپی یونین اور برطانیہ دو ہزار بیس سے قبل دوطرفہ معاہدہ طے نہیں کر پائے ، تو فریقین کو کافی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا اور اس کا زیادہ نقصان برطانیہ کو اٹھانا پڑے گا۔

موجودہ معاہدے کے مطابق جنوری دو ہزار بیس کے اواخر میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے بعد اکتیس دسمبر دو ہزار بیس تک ایک عبوری مدت ہوگی جس کے دوران برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات پر دوبارہ مذاکرات کرے گا۔

اس سے قبل برطانوی حکومت کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن بریگزٹ معاہدے میں ترمیم پر کام کر رہے ہیں تاکہ عبوری مدت میں توسیع نہ کی جائے ۔ ذرائع ابلاغ میں عمومی طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کا گیارہ ماہ کے اندر تجارتی معاہدے پر اتفاق کرنا مشکل ہوگا۔



شیئر

Related stories