اگلے سال جنوری کے آخر تک "بریگزٹ" یقینی بنانے کےلیے برطانوی پارلیمنٹ کی طرف سے بل کی منظوری

2019-12-21 15:52:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے 20 تاریخ کو "بریگزٹ" معاہدے سے متعلقہ بل کو اصولی طور پر منظور کر لیا تاکہ اگلے سال جنوری کے آخر تک برطانیہ کے "بریگزٹ" کو یقینی بنایا جاسکے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس اقدام سے برطانیہ میں طے شدہ "بریگزٹ" کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں گی ، لیکن اس بل میں حکومت کو "بریگزٹ" منتقلی کی مدت میں آئندہ سال کے اختتام تک توسیع کرنے سے منع کیا گیا ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر نہیں پہنچتا تو معاہدے اور اصولوں کے بغیر "بریگزٹ" کے خطرےکا سامنا رہیگا۔

موجودہ منصوبے کے مطابق ، برطانیہ کا آئندہ سال 31 جنوری کو باضابطہ طور پر "بریگزٹ" ہو گا ، اور اس کے بعد برطانیہ اور یورپ کے درمیان تعلقات عبوری دور میں داخل ہوں گے تاکہ دونوں فریق "بریگزٹ" کے بعد جامع تجارتی تعلقات سے متعلق معاہدے تک پہنچ سکیں۔ منتقلی کی مدت اگلے سال 31 دسمبر کو ختم ہوگی ۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اب "بریگزٹ" منتقلی کی مدت میں مزید توسیع نہیں کی جا رہی ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ برطانیہ اور یوروپی یونین کو لازمی طور پر بریگزٹ کے بعد تجارتی تعلقات کے حوالےسے مذاکرات کو 11 ماہ کے اندر مکمل کرنا ہوگا۔ بات چیت میں تجارت ، ماہی گیری ، سلامتی اور خارجہ پالیسی تعاون سمیت تمام امور شامل ہیں ، اور یہ بات چیت بہت کٹھن ثابت ہوئی ہے۔ اگر برطانیہ اور یورپ آزاد تجارتی معاہدہ مکمل کرنے میں ناکام رہے تو دونوں فریقوں کو عالمی تجارتی تنظیم کے فریم ورک کے تحت تجارت کا بندوبست کرنا پڑیگا ، جو برطانیہ اور یورپی یونین دونوں کے لئے نقصان دہ ہوگا۔


شیئر

Related stories