عوامی جمہوریہ کوریا کے اعلی رہنما کی زیر صدارت ملک کی عسکری صلاحیت میں اضافے کیلئے اجلاس کا انعقاد

2019-12-22 16:20:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی اتوار کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے اعلی رہنما کم جون ان کی صدارت میں اعلی عسکری اہلکاروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کا مقصد ملک کی عسکری صلاحیت میں اضافہ کرنا تھا۔ اجلاس میں ادارہ جاتی اور ڈھانچہ جاتی اقدامات، ملک کی مجموعی عسکری دفاع میں بہتری اور اپنی دفاع کیلئے عسکری صلاحیت میں پائیدار اور تیز تر ترقی سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ کم نے شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے تیسرے بڑے اجلاس کےدوران پیچیدہ اندرونی اور بیرونی صورتحال کا جائزہ بھی پیش کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں مرکزی فوجی کمیشن کے کچھ ارکان کو ہٹایا گیا اور کچھ نئے اراکین کا انتخاب کیا گیا۔


شیئر

Related stories