بھارتی ریاست اترپردیش میں فسادات سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

2019-12-22 16:23:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بھارتی پولیس نے بیس تاریخ کو بتایا کہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں اسی دن ایک شخص شہریت کے قانون میں ترمیم کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران ہلاک ہوگیا۔ اس طرح اتر پردیش میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے۔

اترپردیش کے ایک سینئر پولیس افسر نے سنہوا نیوز ایجنسی کے ساتھ ٹیلیفون پر اس بات کی تصدیق کی کہ اترپردیش میں گزشتہ تین دنوں کے دوران پندرہ افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے ، جن میں تیرہ افراد بیس تاریخ کو ہی ہلاک ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ایک آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے جس کی موت بھیڑ میں قدموں تلے کچلنے سےواقع ہوئی ۔اطلاعات کے مطابق ، اترپردیش کی حکومت نے ریاست کے صدر مقام لکھنؤ سمیت 12 اضلاع میں جلسے جلوس پر پاپندی عائد کردی ہے اور موبائل انٹرنیٹ کی سروس کو معطل کردیا ہے


شیئر

Related stories