افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار
2019-12-23 10:39:13
افغانستان کے صدارتی امیدوار اور موجودہ حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بائیس تاریخ کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد انتخابی کمیشن کا اعلان کردہ انتخابی نتیجہ دھوکہ دہی سے بھرا ہوا ہے ۔ نتائج کے مطابق موجودہ صدر اشرف غنی نے ان کی حمایت میں پچاس اعشاریہ چھ چار فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ عبداللہ عبداللہ نے انتالیس اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ حاصل کیے ۔
دوسری جانب اشرف غنی نے اسی دن ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری فتح پورے ملک کی فتح کے مترادف ہے ۔ افغان لوگ امن ، خوشحالی اور استحکام چاہتے ہیں ۔