ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کو مزید معطل کرنے کا امکان

2019-12-23 10:40:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کی سپریم قومی سلامتی کانفرنس کے سیکریٹری علی شمحانی نے 22 تاریخ کو کہا کہ اگر یورپی فریق ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ایران جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو مزید معطل کردے گا۔

انہوں نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے یک طرفہ طور پر ایران کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد ، معاہدے کے تیسرے فریق یورپ نے معاہدے کے تحفظ اور ایران کے مفادات کا خِیال رکھنے کی ضمانت دینے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن اب تک اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی فریق نے ایرانی جوہری معاہدے کے تحفظ سے متعلق عملی اقدامات نہیں اٹھائے ۔ اگر وہ اپنے متعلقہ وعدوں کو پورا نہ کر سکا تو ایران جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے پانچویں مرحلے کے اقدامات کو معطل کرے گا۔


شیئر

Related stories