شمالی شام میں کار بم حملے میں 5 افراد ہلاک ، 15 زخمی
2019-12-24 10:53:44
شمالی شام میں 23 تاریخ کو ایک کار بم دھماکے میں کم از کم پانچ عام شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
شام کی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملہ صوبہ رقیہ کے سرحدی قصبے میں اس وقت ہوا ، جب دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی ایک کار کو سروک گاؤں کی ایک گلی میں دھماکے سے اڑادیا گیا، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے اور آس پاس کے مکانات اور تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ تیرہ اکتوبر کو ترک فوج اور اس کی حمایت کرنے والی شامی مسلح افواج کے سروک گاؤں پر قبضے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔