مشرقی افغانستان میں جنازے میں بم دھماکہ ، تین شہری ہلاک

2019-12-24 11:07:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان کے ضلع دولت شاہی کے گاوں خاص میں ایک مقامی قبائلی سردار کےجنازے کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں تین شہری ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ دیسی ساختہ بم سے کیا گیا اور مزید تفصیلات تفتیش کے بعد جاری کی جائینگی۔

اافغانستان میں قوام متحدہ کے مشن کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کے ابتدائی نو مہینوں میں لڑائی سے جڑے واقعات میں دو ہزار پانچ سو ساٹھ عام شہری ہلاک جبکہ پانچ ہزار چھ سو ستر زخمی ہوگئے ہیں۔


شیئر

Related stories