افغان صدر کی جانب سے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا خیر مقدم، عبداللہ عبداللہ نے چیلنج کردیا

2019-12-24 11:19:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کو شفاف قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کو مبارکباد دی ہے اور الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تاہم ان کے حریف عبداللہ عبداللہ نے انتخابات کو فریب اور دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ قانونی راستے کے ذریعے اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک جعلی ووٹوں کو جائز قانوںی ووٹوں سے الگ نہیں کیا جاتا۔

اشرف غنی نے کہا کہ انتخابات کے نتائج ہمیں ابہام سے روشنی کی طرف لے کر آئے ہیں، ہمیں قومی اتحاد کی طرف لے کر آئے ہیں، ہمیں ایک ایسی حکومت کے قیام کی طرف لے کر آئے ہیں جس کی قوم مستحق ہے۔ ہمارا عزم ایک ایسی انتظامیہ کے قیام کا ہے جو لوگوں کی خدمت کرے۔

عبداللہ کی طرح دوسرے امیدواروں نے بھی انتخابات کے ابتدائی نتائج کو غیر منصفانہ قرار دیاہے اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ حتمی نتائج کے اعلان تک شفافیت کو یقینی بنائے۔


شیئر

Related stories