بھارتی دارالحکومت دہلی کے دو کارخانون میں آتش زدگی
2019-12-25 14:23:54
بھارتی سرکاری اہلکاروں کے مطابق منگل کے روز دہلی کے شمالی حصے میں واقع نیرالا صنعتی علاقے میں دو کارخانو ں میں آگ لگ گئی جس میں تین آگ بجھانے والے اہکار زخمی ہوگئے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔ نو تاریخ کو اسی علاقے میں واقع ایک گودام میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی طرح مہینے کے آغاز میں شہر کی ایک پرانی عمارت میں لگنے والی آگ سے 43افراد ہلاک ہوگئے تھے۔