افغا نستان کے شمال میں سڑک کے حادثے میں نو مسافر جاں بحق
2019-12-26 15:15:44
جمعرات کو افغانستان کی صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ایک خبر میں بتایا گیاہے کہ بدھ کے روز ملک کے مشرقی صوبے غزنی میں ایک مسافر بردار گاڑی اور آئل ٹینکر کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں نو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔خبر کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار نو مسافر جن میں تین خواتین اور چار بچے شامل ہیں ہلاک ہوگئے ہیں۔خبر میں یہ بھی بتایا گیا حادثہ ڈرائیونگ میں بے احتیاطی کی وجہ سے پیش آیا جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
اگر چہ سرکاری طور پر ڈیٹا موجود نہیں ہے لیکن خیال کیا جا تاہے کہ ہر سال افغانستان میں ہزاروں مسافر سڑک حادثات کی نذر ہوجاتے ہیں۔