افغانستان صوبے ہلمند میں بم دھماکہ ،دس فوجی ہلاک چار زخمی
2019-12-28 17:14:50
افغان فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ، ہلمند کے ضلع سنگین میں ہفتے کے روز ایک فوجی چوکی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دس فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ فوج کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے صبح ساڑھے چار بجے ضلع سنگین میں فوجی چوکی کے سامنے بم دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں دس فوجی ہلاک جب کہ چار زخمی ہوگئے۔
طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں چھبیس فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
لشکر گاہ ، ہلمند کا صوبائی دارالحکومت ہے جو کابل سے پانچ سو پچپن کلومیٹر جنوب میں واقع ہے ، اسے افغانستان میں طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔