امریکہ میں بڑے پیمانے پر قتل کےواقعات کی تعداد کا نیا ریکارڈ

2019-12-29 16:12:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اٹھائیس دسمبر کو امیریکن ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال دو ہزار انیس کے دوران امریکہ میں مجموعی طور پر قتل کے اکتایس بڑے، جان لیوا واقعات ہوئے جن میں دو سو گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔ان واقعات میں سے تنتیس واقعات فائرنگ کے تھَے تاہم بیشتر واقعات پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر قتل کی واردات سے مراد یہ ہے کہ ایسی واردات جس میں حملہ آور کے سوا چار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہوں ۔رواں سال امریکہ میں بڑے پیمانے پر قتل کےواقعات کی تعدادبیسویں صدی میں ستر کے عشرے کے بعد سب سے بلند رہی ہے۔

میٹرو پولیٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز ڈینسلے کی رائے میں قتل کی وارداتوں میں عمومی طور پر کمی آئی ہے تاہم بڑے پیمانے پر قتل کےواقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جن میں بیشتر فائرنگ کے واقعات ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ امریکہ میں اب بڑے پیمانے پر فائرنگ کا دور ہے۔


شیئر

Related stories