شمالی افغانستان میں حکومت حامی ملیشیا اور طالبان کے درمیان لڑائی
2019-12-29 16:19:30
افغانستان کے شمالی صوبے تخار کے حکومتی ترجمان محمد جواد ہجری نے اتوار کے روز اپنے بیان میں بتایا کہ ہفتہ کی رات طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں حکومت حامی مقامی ملیشیا کے کم از کم سترہ جنگجو ہلاک جب کہ چارزخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے ہفتے کی رات خواجہ بہاوالدین ڈسٹرکٹ میں بغاوت کرنے والےمقامی جنگجوؤں کے ایک کیمپ پر حملہ کیا ۔ حملہ آوروں کے ساتھ مقابلے تقریباً دس عسکریت پسند بھی مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق مقامی ملیشیا ، ملک تاتار کی سربراہی میں ،اس علاقے میں سکیورٹی چوکیاں سنبھال رہی ہے جہاں طالبان عسکریت پسند دیہاتوں پر حملہ کرتے ہیں۔ صوبہ تخار ایک طویل عرصے سے طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کا مرکز رہا ہے۔
مطلوب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔