ایران کے خلاف امریکہ کابے تحاشا دباؤ ،بین الاقوامی برادری کی مخالفت
ایران کے جوہری معاہدے سے امریکہ کے یک طرفہ انخلا کے بعد سے امریکہ ایران پر مسلسل پابندیاں عائد کررہا ہے۔ مئی دو ہزار انیس سے ایران نے بھی یکے بعد دیگر ےچار مراحل میں معاہدے کی کچھ شرائط پر عملدرآمد کو معطل کردیا ہے۔حال ہی میں ایران کی اعلی ترین قومی سکیورٹی کانفرنس کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ اگر یورپ ایران کے جوہری معاہدے کا تحفظ کرنےاور ایران کے مفادات کی ضمانت دینے کےوعدے کو پورا نہیں کرتا، تو ایران جوہری معاہدے کی کچھ شرائط پر عملدرآمد کو معطل کرنے کے پانچویں مرحلے کو اختیار کرے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف جنوری دو ہزار بیس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کثیرالطرفہ پسندی سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔رواں سال جولائی میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں جواد ظریف نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کو "معاشی دہشت گردی" ،"دھونس "اور ایران میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے "سب سے بڑا خطرہ" قرار دیا تھا۔