شام کی جانب سے عراق میں مسلح شیعہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے کی مذمت

2019-12-31 11:03:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شام نے عراق میں مسلح شیعہ ملیشیا "پیپلز موبلائزیشن آرگنائزیشن" کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے کی سخت مذمت کی ہے اور امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق کے داخلی امور میں مداخلت بند کی جائے۔

شامی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے "سفاکانہ حملے" میں متعدد افراد زخمی اور جاں بحق ہوگئے ۔یہ عراق، عراقی عوام کی خود مختاری اور آزادی پر حملہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شامی حکومت ،عراق اور عراقی عوام کی حمایت کرتی ہے اور امریکہ سے عراق کے داخلی امور میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔تاہم بیان میں شام میں فضائی حملے کا ذکرنہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزارت دفاغ نے انتیس تاریخ کو بتایا تھا کہ امریکی فوج نے اسی روز شیعہ مسلح تنظیم اللہ بریگیڈ کے عراق اور شام میں موجود متعدد ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

"پیپلز موبلائزیشن آرگنائزیشن" نے انتیس تاریخ کو ایک بیان میں امریکی فضائی حملے کے باعث اپنے پچیس کارکنوں کی ہلاکت اور اکیاون کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔


شیئر

Related stories