طالبان عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں تیس افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

2020-01-02 10:54:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغان سرکاری حکام نے بدھ کو بتایا کہ اکتیس دسمبر سے یکم جنوری کی صبح تک ، شمالی افغانستان کے متعدد علاقوں میں طالبان عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کئے جن میں تیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

شمالی افغانستان کے صوبہ تاہار میں پولیس کے ترجمان ، عبداللہ خلیل اسیر نے سنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ طالبان جنگجوؤں کے ایک گروپ نے یکم تاریخ کو علیٰ الصبح دھکڈ کے علاقے میں ایک مقامی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سات سیکیورٹی اہلکار اور گیارہ مسلح طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر مذکورہ حملوں کی تصدیق کی ہے۔


شیئر

Related stories