بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعینات
2020-01-02 10:56:34
سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کے سابق آرمی چیف بپن راوت نے یکم جنوری کو باضابطہ طور پر بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
راوت نے اس موقع پر کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ذمہ داری بھارت کی تینوں افواج کو متحد رکھنا اور ایک ٹیم کے طور پر فرائض کی انجام دہی ہے۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ذمہ داریوں میں وسائل کے بہتر استعمال اور مشترکہ تربیت کو اہمیت حاصل ہے۔
بھارت کے وزیراعظم مودی نے اسی روز سوشل میڈیا پر کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری ایک اہم اور جامع اصلاح ہے ، جس سے بھارت کو جدید "وارفیئر "میں بدلتے ہوئے چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔