شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی جانب سےاسٹریٹجک ہتھیاروں کی ترقی جاری رکھنے کا عندیہ
2020-01-02 10:59:41
شمالی کوریا کی لیبرز پارٹی آف کوریا کے چیئرمین ، کم جونگ اُن نے حالیہ دنوں کہا کہ اگر امریکہ کی شمالی کوریا مخالف دشمن پالیسی برقرار رہتی ہے تو جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھنے کا عمل کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔اس صورتحال میں شمالی کوریا اپنی سلامتی کے لیے اسٹریٹجک ہتھیاروں کی ترقی جاری رکھَےگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک جزیرہ نما کوریا میں مستحکم اور دائمی قیام امن کے نظام کے لیےامریکہ شمالی کوریا کے خلاف اپنی دشمن پالیسی ترک نہیں کر دیتا۔ کم جونگ اُن نے کہا کہ "ہمیں اسٹریٹجک ہتھیاروں کی ترقی کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے . جلد ہی دنیا جان لے گی کہ شمالی کوریا کے پاس نئے اسٹریٹجک ہتھیار موجود ہیں۔