بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب راکٹ حملے میں ہلاکتوں کا اندیشہ

2020-01-03 14:01:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روس کے خبر رساں ادارے " سپتنک" کے مطابق تین تاریخ کو علیٰ الصبح عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق حملے میں متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے ۔العربیہ ٹی وی سے ملی ایک اور اطلاع کے مطابق راکٹ حملے کے بعد بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔حملے میں بارہ عراقی فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ راکٹ بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک ایسے مقام پر گرا جہاں قریب ہی عراق اور عالمی فوجی اتحاد کی تنصیبات ہیں ۔

یاد رہے کہ اکتیس دسمبر کو مظاہرین نے بغداد میں موجود امریکی سفارت خانے پر حملے کی کوشش کی تھی جس کے بعد سے شہر کی صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔


شیئر

Related stories