امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر کی ہلاکت پر ایران کے رہنمائے اعلی کا " سخت انتقام " لینے کا عہد

2020-01-03 15:20:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایران کے سرکاری ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں اسلامی جمہوریہ کی قدس فورس کے کمانڈر ، میجر جنرل قسیم سلیمانی ہلاک ہو گئے ۔ ایران کے رہنمائے اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس کارروائی کے بعد "سخت انتقام" لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کے روز ، امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر سلیمانی کے خلاف "دفاعی کارروائی" کی ۔ امریکی محکمہِ دفاع کے مطابق قسیم سلیمانی عراق میں موجود امریکی سفارت کاروں اور دیگر اہلکاروں پر مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

عراقی سرکاری ٹی وی نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی تھی کہ بغداد کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے ایک فضائی حملے میں قسیم سلیمانی سمیت عراق کے نیم فوجی دستے ہشد الشعبی فورسز کے نائب سربراہ ابو مہدی المحمدیس ہلاک ہوگئے تھے ۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے تین جنوری دو ہزار بیس کو اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اس واقعے پر بے حدتوجہ دے رہا ہے ۔ چین بین الاقوامی تعلقات میں عسکری طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے ۔متعلقہ فریقوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر ،بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول و ضوابط پر سختی سے عمل کرنا چاہیے ۔ عراق کی خودمختاری ،اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور مشرقِ وسطی کے خلیجی علاقے میں امن و امان کا تحفظ کیا جانا چاہیئے۔ہم متعلقہ فریقوں ، خصوصاً امریکہ پرزور دیتے ہیں کہ وہ صبروتحمل سے کام لے اور کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔


شیئر

Related stories