سری لنکا میں فوجی طیارے کاحادثہ ، چار افراد ہلاک
2020-01-03 16:36:13
تین جنوری کوسری لنکن فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فضائیہ کا ایک طیارہ سری لنکا کے وسطی پہاڑی قصبے ہاپٹیل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سری لنکا کی فضائیہ کے ترجمان سیناورتنا نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تباہ ہونے والا طیارہ صوبہ اووا کے قصبے ہاپٹیل میں معمول کے مشن پر تھا۔ اس حادثے میں دو پائلٹ اور دو فوجی مبصر ہلاک ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا جسے فوری طبی امدادکے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فوج نے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے تاہم پولیس بھی اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔