مشرق وسطی کی صورت حال پر روس اور فرانس کے صدور کی بات چیت
روس کے صدر ولادیمیرپوٹن اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے تین تاریخ کو ٹیلی فون پر مشرق وسطی کی صوت حال کے بارے میں بات چیت کی۔دونوں صدور نے ایران کے اعلی فوجی عہدیدار پر امریکی فوج کے حملے اور شام اور یوکرائن کی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی ۔ اطلاعات کے مطابق دونوں صدور نے اسلامی جمہوریہ ایران کی القدس فورس کے کمانڈر ، میجر جنرل قسیم سلیمانی پر ہونے والے امریکی حملے پر تشویش کا اظہار کیا ۔دونوں صدورنے نشاندہی کی کہ امریکہ کے اس عمل سے خطے کی سنگین صورت حا ل کو مزیدکشیدہ کر دیا گیا ہے۔ شامی مسئلے کے بارے ٘میں روسی صدر پوٹن نے، روس اور ترکی کے درمیان طے کردہ معاہدے پر عمل درآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دونوں صدور نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ طور پر دہشت گردی پر ضرب لگانا ،شام میں سیاسی عمل کو فروغ دینا اور شامی عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو فراہم کرنا چاہیئے۔ یوکرائن کے مسئلے کے بارے میں دونوں صدور نے متعلقہ معاہدے اور گزشتہ سال دسمبر میں روس ، یوکرائن ،جرمنی اور فرانس کی سمٹ میں طے کردہ اتفاق رائےپرعمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے گزشتہ سال یوکرائنی حکومت اور مشرقی ملیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تعریف کی ۔