امریکہ مشرق وسطی میں مزید تین ہزار فوجی بھیجے گا، امریکی ذرائع ابلاغ

2020-01-04 15:16:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تین جنوری کو امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق امریکہ مشرق وسطی میں موجود خطرات سے نمٹنے کے لئے مزید تین ہزار فوجی اہلکار خطے میں بھیجے گا۔

این بی سی نیوز کی خبر کے مطابق ، پینٹاگون اور امریکی عہدے داروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج مشرق وسطی میں مزید تین ہزار اضافی فوجی بھیجے گی ، جہاں وہ تقریباً ساٹھ دن کے لئے تعینات رہیں گے۔ وال اسٹریٹ جرنل نےامریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اضافی فوجی اس ہفتے کے آخر میں ہی کویت میں تعینات کردیئے جائیں گے۔

اسی روز، پینٹاگون کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج کی 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کی "ریپڈ رسپانس بریگیڈ" پہلے ہی "اسٹینڈ بائی" پر ہے اور اس کی ایک بٹالین مشرق وسطی میں تعینات کردی گئی ہے اور باقی بریگیڈ کو کویت میں تعینات کیا جائے گا


شیئر

Related stories