لیبیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب 20 سے زائد راکٹ حملے

2020-01-04 15:26:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

لیبیا کے قومی حکومتی اتحاد کی فوج نے تین تاریخ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ طرابلس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب 20 سے زائد راکٹ حملے ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کو کئی گھنٹوں تک بند رکھنا پڑا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت مخالف فوج نے طرابلس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیس سےزائد راکٹ فائر کئے۔ یہ حملے دو تاریخ کی رات سے تین تاریخ کی صبح تک جاری رہے ،جس سے ہوائی اڈے کے قریب رہنے والے افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ۔ طرابلس بین الاقوامی ہوائی اڈہ کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعدپروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔


شیئر

Related stories