امریکی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس مسلسل پانچ ماہ سے تنزلی کا شکار

2020-01-04 15:48:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف سپلائی مینجمنٹ کی جانب سے 3 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دسمبر 2019 میں یو ایس مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) 0.9 کی کمی سے 47.2 پر آگیا۔ اس انڈیکس میں گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی مینوفیکچرنگ انڈسٹری مسلسل 5 ماہ سے تنزلی کا شکار ہے اور یہ جون 2009 کے بعد ہونے والی سب زیادہ اور مسلسل کمی ہے۔

پی ایم آئی کا بنیادی معیار پچاس ہے ۔ اگر انڈیکس پچاس سے زیادہ تو یہ ترقی کے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے اور اگر پچاس سے کم ہو جائے تو یہ ترقی کی رفتار میں کمی کی نشاندہی ہے۔ امریکی پرچیزنگ منیجرز انڈیکس اگست 2019 سے مسلسل 50 سے کم رہ رہا ہے۔

سال 2019 میں امریکہ کا اوسط پی ایم آئی 51.2 رہا جو گزشتہ دہائی کی سب سے کم اوسط ہے۔ اس اوسط میں سال 2018 کی اوسط سے 7.6 کی کمی آئی ہے۔ علاوہ ازیں یہ سن 2001 کے بعد سے اب تک کی سب سے تیز رفتاری کمی بھی ہے۔

تجزیہ کاروں کو تشویش ہے کہ سن2020 میں امریکی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو پالیسی کی غیر یقینی صورتحال ،سرمایہ کاری کے غیر موافق ماحول اور عالمی ترقی میں سست روی کے خطرات لاحق ہوں گے


شیئر

Related stories