فضائی حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، روسی وزیر خارجہ

2020-01-05 16:34:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی القدس فورس کے جنرل سلیمانی کی ہلاکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز اپنے ترک اور ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چار تاریخ کو روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکی فضائی حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ دوںوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ کارروائی مسائل کے حل کی بجائے خطے میں دہائیوں سے جاری تناؤ کو مزید ہوا دے گی۔

ترک وزیرخارجہ چاوش اوغلو سے گفتگو کرتے ہوئے ،لاوروف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ اقدام دہشت گردی کے انسداد کے بارے میں واشنگٹن کے بیان کردہ مقصد کو حاصل کرنے میں مدد نہیں کرے گا۔ مشرق وسطی میں امن و استحکام کے لئےمذکورہ بالا امریکی اقدامات کے ممکنہ سنگین نتائج پر روس اور ترکی دونوں کو گہری تشویش ہے۔


شیئر

Related stories