لیبیا کی پارلیمان میں ترکی کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی قرارداد منظور
2020-01-05 16:36:17
طرابلس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چار تاریخ کو لیبیا کی پارلیمان نے ترکی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات منقطع کرنے اور سفارت خانوں کی بندش کے لیے متقفہ طور پر ایک قرارداد منظور کرلی ہے۔ پارلیمان نے قومی اتحاد کی حکومت اور ترکی کے درمیان طے شدہ سمجھوتے کی توثیق کرنے سے انکار کردیا۔ لیبیا کی پارلیمان کے ترجمان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی پارلیمان نے متفقہ طور پر ترکی کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں لیبیا کےقومی اتحاد کی حکومت اور ترکی نے لیبیا کی سمندری حدود کی حفاظت سمیت دیگر دفاعی مقاصد کے لئے ایک معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ جس کی روشنی میں ترک پارلیمان نے گزشتہ جمعرات کو لیبیا میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ فایزالسراج کی حکومت کی حمایت میں فوجیوں کو تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔